زبور 3

مدد کے لئے صبح کی دُعا

١اے خُداوند میرے ستانے والے کتنے بڑھ گئے !

وہ جو میرے خلاف اُٹھتے ہیں بہت ہیں۔

٢ بہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خدا کی طرف سے اُس کی کمک نہ ہو گی۔ (سلاه)

٣ لیکن تو اے خُداوند! ہر طرف میری سپر ہے۔

میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔

٤ میں بلند آواز سے خُداوند کے حضور فریاد کرتا ہوں

اور وہ اپنے کوہ مقدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔ (سلاہ)

٥ میں لیٹ کر سو گیا۔

میں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مجھے سنبھالتا ہے۔

٦  میں اُن دس ہزار آدمیوں سے نہیں ڈرنے کا

جو گرداگرد میرے خلاف صف بستہ ہیں۔

٧ اُٹھ اے خُداوند! اے میرے خدا! مجھے بچالے!

کیونکہ تو نے میرے سب دشمنوں کو جبڑے پر مارا ہے۔

تو نے شریروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔

٨  نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔

تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سلاه)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *