زبور 4

مدد کے لئے شام کی دُعا

١ جب میں پکاروں تو مجھے جواب دے۔ اے میری صداقت کے خُدا!

تنگی میں تو نے مجھے کشادگی بخشی۔ مجھ پر رحم کر اور میری دُعا سن لے۔

٢ اے بنی آدم! کب تک میری عزت کے بدلے رسوائی ہو گی؟

تم کب تک بطالت سے محبت رکھو گے اور جھوٹ کے درپے رہو گے؟ (سلاه)

٣ جان رکھو کہ خداوند نے دین دار کو اپنے لئے الگ کر رکھا ہے۔

جب میں خُداوند کو پکاروں گا تو وہ سُن لے گا۔

٤ تھر تھراؤ اور گناہ نہ کرو۔

اپنے اپنے بستر پر دل میں سوچو اور خاموش رہو۔ (سلاه)

٥ صداقت کی قربانیاں گذرانو

اور خداوند پر توکل کرو۔

٦ بہت سے کہتے ہیں کون ہم کو کچھ بھلائی دکھائے گا؟

اے رب، اپنے چہرے کا نور ہم پر منور کر۔

٧ تُو نے میرے دِل کو اُس سے زیادہ خوشی بخشی ہے

جو ان کو غلہ اور ئے کی فراوانی سے ہوتی تھی۔

٨ میں سلامتی سے لیٹ جاؤں گا اور سو رہوں گا

کیونکہ اے خُداوند! فقط تو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *