زبور 5
محافظت کے لئے دعا
١ اے رب، میری باتوں پر کان لگا!
میری آہوں پر توجہ کر !
٢ اے میرے بادشاہ! اوہ میرے خدا! میرا
فریاد کی آواز کی طرف متوجہ ہو کیونکہ میں تجھ ہی سے دُعا کرتا ہوں۔
٣ اے خداوند ! تو صبح کو میری آواز سنے گا۔
میں سویرے ہی تجھ سے دُعا کر کے انتظار کروں گا
٤ کیونکہ تو ایسا خدا نہیں جو شرارت سے خوش ہو۔
بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
٥ گُھمنڈی تیرےحُضورکھٹرے نہ ہوں گے.
مجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔
٦ تو ان کو جو جھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔
خداوند کو خون خوار اور دغاباز آدمی سے کراہیت ہے۔
٧ لیکن میں تیری شفقت کی کثرت سے تیرے گھر میں آؤں گا۔
میں تیرا رعب مان کر تیری مقدس ہیکل کی طرف رخ کر
کے سجدہ کروں گا۔
٨ اے خداوند ! میرے دُشمنوں کے سبب سے مجھے اپنی
صداقت میں چلا۔
میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے
٩ کیونکہ اُن کے منہ میں ذرا سچائی نہیں۔
اُن کا باطن محض شرارت ہے۔
اُن کا گلا گھلی قبر ہے۔
وہ اپنی زبان سے خوشامد کرتے ہیں۔
10 اَے خدا! ُتواُن کو مجرم ٹھہرا۔
وہ اپنے ہی مشوروں سے تباہ ہوں۔
اُن کو اُن کے گناہوں کی کثرت کے سبب سے خارج کردے
کیونکہ اُنہوں نے تجھ سے سرکشی کی ہے۔
11 ا لیکن وہ وہ سب جو تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔
وہ سدا خوشی سے للکاریں کیونکہ تو اُن کی حمایت کرتا ہے۔
12 کیونکہ تو صادق کو برکت بخشے گا۔
اے خُداوند! تو اُسے کرم سے سپر کی طرح ڈھانک لے گا۔