مُحبت کا نُمونہ
آیت:
اے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت رکھوجیسے مسیح نے بھی کلیسیا سے محبت کرکے اپنےآپ کواس کے واسطے موت کے حوالہ کردیاـ (افسیوں ۵:۲۵)
دیباچہ:
کلیسیا سے مسیح کی محبت شوہروں کے لیے نمونہ ہے۔ اس محبت میں خلوص اور اثیاد کا ہونا لازمی ہے اور یہ دائمی محبت بھی ہے مسیح کا رویہ اس کی محبت کا ایک سب سے اعلی ثبوت تھا۔ مسیح نے کلیسیا سے محبت کرکے اپنے آپ کو اس واسطے موت کے حوالہ کر دیا ہمارا رویہ ہماری حقیتقی محبت کا نیتجہ ہونا چاہیے۔
مسیح نے کلیسیا سے محبت کی؟
اس نے اپنی کلیسیا سے محبت کی:
ا۔ انتخاب سے
ب۔ بےغرض محبت کی ۔ اس نے کلیسیا کی کسی خوبی کی بنا پر نہیں بلکہ اس کی زات سے محبت کی۔
ج۔ کلیسیا کے لیےاس کی محبت میں ہمدری ہے۔ اس کے مفادات میسح کے مفادات ہیں۔
د۔ دلہن کی طرح اس کی کلیسیا سے رفاقت ہے۔
ہ۔ اُس کی محبت میں ایک دائمی ارتحاد ہے۔ اس نے کیسے محبت کا ثبوت دیا۔ اپنے آپ کو اس کے واسطے موت کے حوالہ کردیا۔
کلیسیا کی خاطر مسیح خداوند نے:
ا۔ آسمان کو چھوڑ کر انسانی جسم اختیار کیا۔
ب۔ جب وہ زمین پر تھا تو اپنے لوگوں کی خدمت میں زندگی بسر کی۔
ج۔ موت کا دکھ برداشت کرکے کفارہ دیا۔
د۔ تاابدکلیسیا کی پر حکومت کرتا اور اس کی شفاعت کرتا رہتا ہے۔
اس محبت کا ہم کیسے جواب دیں۔
یہ ایک ایسی محبت ہے جو ہمارے دلوں کو متا ثر کئے بضیر نہیں رہ سکتی۔